مائیکروسوفٹ کا آؤٹ لک لائٹ بند کرنے کا اعلان، مرکزی ایپ پر منتقل ہونے کا مشورہ

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بنایا گیا ہلکا ورژن ’آؤٹ لک لائٹ‘ جلد بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

کمپنی کے مطابق یہ ایپ 25 مئی کے بعد کام کرنا بند کر دے گی جس کے بعد صارفین اپنے ای میلز تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

یہ اقدام مائیکروسافٹ کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ صارفین کو اپنے مرکزی ایپ مائیکروسوفٹ آؤٹ لک موبائل کی طرف منتقل کرنا چاہتا ہے جو زیادہ جدید فیچرز اور بہتر سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔

آؤٹ لک لائٹ خاص طور پر کم طاقت والے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اسے اکتوبر 2025 میں ہی بند کر دیا گیا تھا اور اب محدود رسائی کے بعد مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایپ بند ہونے کے باوجود صارفین کا ڈیٹا جیسے ای میلز، کیلنڈر اور اٹیچمنٹس محفوظ رہے گا اور وہ اسے آؤٹ لک موبائل میں لاگ ان کر کے دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔ مائیکروسافٹ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے مرکزی ایپ پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

واضح رہے کہ مائیکروسوفٹ کی جانب سے آؤٹ لک لائٹ ایپ بند کرنے کے اعلان کے باوجود صارفین کے ای میل اکاؤنٹس محفوظ رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن افراد کے اکاؤنٹس آؤٹ لک یا پرانی سروس ہاٹ میل پر ہیں ان کا ڈیٹا، ای میلز اور فائلیں کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہوں گی۔ یہ تبدیلی صرف موبائل ایپ تک محدود ہے جبکہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کو پہلے کی طرح براؤزر (جیسے کروم) یا آؤٹ لک موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا