عالمی کرکٹ پر بھارتی اثر و رسوخ، کھیل کا نظام متاثر ہونے لگا: وِزڈن

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کی معروف سالانہ اشاعت وِزڈن نے عالمی کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی کرکٹ کے نظام میں بھارت کی بالادستی مسلسل بڑھ رہی ہے، جس سے کھیل کے معاملات پر سیاست کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔ اشاعت کے مطابق کرکٹ کے عالمی ادارے میں اس وقت اعلیٰ عہدوں پر بھارتی شخصیات تعینات ہیں، جس سے اختیارات کا توازن متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

وِزڈن کے ایڈیٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عالمی کرکٹ کا نظام تیزی سے ایسا رخ اختیار کررہا ہے جہاں ایک ملک کا اثر غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے اور اسے معمول کے طور پر قبول کیا جارہا ہے، جبکہ اس کے نتائج کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں 2025 کے ایشیا کپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث کھلاڑیوں کے رویے بھی متاثر ہوئے اور میچ کے دوران روایتی انداز میں میل جول دیکھنے میں نہیں آیا، جو کھیل میں سیاست کی مداخلت کی ایک مثال ہے۔

مزید کہا گیا کہ کرکٹ کو بعض مواقع پر سیاسی پیغام رسانی کے لیے بھی استعمال کیا گیا، جس سے کھیل کی غیر جانبداری متاثر ہوئی۔ اسی تناظر میں ایک بین الاقوامی مقابلے کے بعد کیے گئے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا، جنہوں نے کھیل اور سیاست کے درمیان حد کو مزید دھندلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا

رپورٹ میں ایک بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کے معاملے کا بھی ذکر کیا گیا، جسے ایک بڑی لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا، اور بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث اس کے اثرات دیگر بین الاقوامی مقابلوں تک پہنچے۔

وِزڈن کے مطابق کرکٹ ہمیشہ سے مکمل طور پر سیاست سے الگ نہیں رہی، تاہم موجودہ حالات میں اس کا اثر پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے اور یہ کھیل کے ماحول کو متاثر کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل میں عالمی کرکٹ کے ڈھانچے اور مقابلوں پر مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار