اڈیالہ جیل کے باہر آنے والوں کو پارٹی عہدے ملنے چاہییں، علیمہ خان

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو جیل سے نہ گھبرانے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی برادری نہایت بہادر ہے اور قیادت کو بھی اسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اڈیالہ جیل کے باہر آنے والوں کو پارٹی عہدے ملنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے 10 ہزار پی ٹی آئی کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہاں موجود افراد نے ہر مشکل صورتحال میں ہمت دکھائی، حتیٰ کہ ایک خاتون کو گرفتاری سے بھی چھڑایا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے باوجود لوگوں کے حوصلے بلند رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی بہت بہادر ہے اور وہ چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اسی طرح جرات کا مظاہرہ کرے اور گرفتاری یا جیل سے خوفزدہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ دلیر ہیں، گرفتاری کے وارنٹ کے باوجود کارکنان ڈٹے ہوئے ہیں اور قیادت کو بھی حوصلہ رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علیمہ خان

بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کارکنان ہر حال میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور دباؤ کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے.

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدوں کے لیے قیادت ہے لیکن عمران خان کے لیے نہیں ہے، اڈیالہ کے باہر آنے والوں کو عہدے دینے چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘