ٹائی ٹینک ہیرو کی نایاب طلائی گھڑی نیلامی کے لیے پیش، ایک لاکھ پاؤنڈ تک بولی متوقع

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن: ٹائی ٹینک حادثے کے دوران 700 سے زائد مسافروں کی جان بچانے میں کردار ادا کرنے والے انجینئر کی نایاب سونے کی گھڑی برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہے، جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ پاؤنڈ تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھڑی اُس انجینیئر کو دی گئی تھی جو اُس بحری جہاز پر تعینات تھا جس نے ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد مسافروں کو بچایا۔ یہ جہاز نیویارک سے یورپ جارہا تھا کہ راستے میں اسے مدد کی کال موصول ہوئی، جس پر اس نے فوری رخ تبدیل کیا اور تیز رفتاری سے حادثے کی جگہ کی طرف روانہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک میں ہیرو کا مرکزی کردار لیونارڈو سے پہلے کس کو آفر ہوا تھا؟

یہ جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد شمالی بحرِ اوقیانوس میں موقع پر پہنچا، جہاں سے زندہ بچ جانے والے مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔ اس سانحے میں تقریباً 1500 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

18 قیراط سونے سے بنی اس گھڑی پر 1912 درج ہے اور اس پر ایک خصوصی پیغام بھی کندہ ہے، جس میں انجینئر کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

یہ تاریخی گھڑی 22 اپریل کو برطانیہ کے علاقے کینٹ میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ نیلامی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کو ہاتھ میں لینے کا تجربہ انتہائی جذباتی تھا کیونکہ یہ بیسویں صدی کے ایک بڑے اور المناک واقعے سے جڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس انجینئر کو اُس وقت اعزاز دیا گیا جب ریسکیو آپریشن میں جہاز کے نچلے حصے میں کام کرنے والے عملے کے کردار کو تسلیم کیا گیا، جسے پہلے نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp