اسلام آباد کے سستے بازار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے  ایچ 9 میں واقع سستے بازار میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

آگ پر جلد از جلد قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے راولپنڈی سے ریسکیو ‘1122’ کی اضافی گاڑیاں اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

 انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ایچ نائن خود موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2024 میں بھی ایچ نائن سستے بازار میں ایک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کی تحقیقات کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اس سے قبل جولائی 2018 بازار کے ایک بڑے حصے میں اچانک آگ لگنے سے 100 کے قریب اسٹالز جل کر راکھ ہو گئے۔

اگست 2017میں بھی اس بازار میں آگ لگنے کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں آ کر 500 سے زائد اسٹالز اور لاکھوں کا سامان جل گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں