108 کروم ایکسٹینشنز صارفین کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کے ایک معتبر پلیٹ فارم میں شامل خطرناک براؤزر ٹولز نے آن لائن سکیورٹی پر نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین نے 100 سے زائد ایسی کروم ایکسٹینشنز کا انکشاف کیا ہے جو خاموشی سے صارفین کی نجی معلومات حاصل کررہی تھیں۔

سائبر سکیورٹی کمپنی ساکٹ نے کروم ویب اسٹور میں موجود 108 خطرناک ایکسٹینشنز کی نشاندہی کی، جن میں گیمنگ ٹولز، ترجمہ سروسز اور سوشل میڈیا فیچرز شامل تھے۔ یہ ایکسٹینشنز بظاہر درست طریقے سے کام کرتی تھیں، جس سے صارفین کو ان پر شک نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟

ان ایکسٹینشنز کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات ان کی لاعلمی میں حاصل کی جارہی تھیں۔ کم از کم 54 ایکسٹینشنز ای میلز، پروفائل کی تفصیلات اور گوگل اکاؤنٹ شناختی معلومات جمع کررہی تھیں، جبکہ دیگر ایکسٹینشنز ایسے ٹوکنز حاصل کررہی تھیں جن کے ذریعے پاس ورڈ کے بغیر اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔

سب سے تشویشناک انکشاف ٹیلیگرام صارفین سے متعلق تھا، جہاں کچھ ایکسٹینشنز ہر 15 سیکنڈ بعد ٹیلیگرام ویب سیشن کا ڈیٹا حاصل کر رہی تھیں، جس سے حملہ آوروں کو نجی گفتگو تک مسلسل رسائی مل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ بوٹ کلاڈ ہیکرز کے ہاتھوں استعمال، ڈیٹا چوری اور بلیک میلنگ

متعدد ایکسٹینشنز ویب سائٹس میں خطرناک سافٹ ویئر شامل کرنے، براؤزر کی سکیورٹی تبدیل کرنے اور صارفین کو غیر متعلقہ مواد کی طرف بھیجنے میں بھی ملوث پائی گئیں۔ متاثرہ سسٹمز میں 45 بیک ڈور فنکشنز موجود تھے، جن کے ذریعے ہیکرز ریموٹ کمانڈز کے ذریعے مکمل کنٹرول حاصل کرسکتے تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ یہ تمام ایکسٹینشنز ایک ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سے منسلک تھیں، اور مختلف ڈویلپر اکاؤنٹس کے تحت شائع کی گئی تھیں۔ کوڈ کے انداز سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ایک روسی میل ویئر سروس کا حصہ ہو سکتی ہیں، تاہم کسی مخصوص گروہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ کا سب سے بڑا ڈیٹا لیک، 16 ارب سے زائد پاس ورڈز افشا، اب کیا ہوگا؟

ماہرین کے مطابق ان ایکسٹینشنز کو 20000 سے زائد بار انسٹال کیا جا چکا ہے، جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ خدشات کے باوجود یہ ایکسٹینشنز تاحال اسٹور میں موجود ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی انسٹال شدہ ایکسٹینشنز کا جائزہ لیں، غیر معروف ایکسٹینشنز کو حذف کریں اور صرف ضروری اجازتیں ہی فراہم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟