’کراچی کو حق دو‘ کے بینرز شائع کرنے والوں کو سیل کریں گے، مرتضیٰ وہاب

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعتِ اسلامی کی حالیہ سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں ’کراچی کو حق دو‘ کے بینرز لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مخصوص سگنلز پر بینر لگے ہیں کہ ’کراچی کو حق دو‘، ’کراچی کو صاف کرو‘ اور نیچے لکھا ہے جماعت اسلامی، انہوں نے کہا کہ اگر سڑک پر بینر لگاؤ گے تو کیا شہر کو صاف کیا جا رہے ہےِ دیوار پر پوسٹر لگانے سے شہر صاف ہو گا؟

یہ بھی پڑھیں: ’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں

انہوں نے مزید کہا کہ میں انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کروں گا، جو اس طرح کا بینر لگائیں گے ہم ان کو سیل کریں گے۔ جو غیر قانونی کام کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

فہیم ستار کہتے ہیں کہ آزادیِ اظہارِ رائے کا مطلب یہ نہیں کہ شہر کی ہر دیوار کو اشتہار یا نعرے سے بھر دیا جائے۔ قانون واضح ہے اور سندھ ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ بھی یہی کہتا ہے کہ شہری نظم و ضبط اور خوبصورتی برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہار اپنی جگہ لیکن قانون اور شہری ذمہ داری بھی کوئی چیز ہوتی ہے یا پھر ہم واقعی ہر گلی اور سڑک کو ’اوپن نوٹس بورڈ‘ بنانے پر تُل گئے ہیں؟

مرتضیٰ وہاب کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس پر تنقید کی۔ وجیہہ ثانی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل ۱۹آزادئ اظہار رائے دیتا ہے۔ آپ کو ایسی آئین سے متصادم باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا اور سیاسی منافقت سے کراچی کا کوئی بھلا نہیں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے