اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 1,400 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,400 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری دن کے آغاز پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق اور امریکا–ایران مذاکرات کی ممکنہ بحالی سے متعلق امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

اس مثبت فضا کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 170,899.16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔

دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,392.01 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 169,911.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کی بڑی وجہ امریکا–ایران مذاکرات کی ممکنہ بحالی سے جڑی توقعات ہیں۔

جغرافیائی و سیاسی دباؤ میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں بھرپور خریداری کی۔

اہم کمپنیوں میں یو بی ایل، او جی ڈی سی، حبکو، پی پی ایل، اینگرو ہولڈنگز اور ایف ایف سی نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 1,013 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا رجحان غالب رہا,دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 278.95 پر بند ہوئی۔

کاروباری حجم 972.71 ملین شیئرز رہا جو گزشتہ روز 1,205.84 ملین تھا، جبکہ حصص کی مالیت 59.42 ارب روپے سے کم ہو کر 43.93 ارب روپے رہ گئی۔

یونٹی فوڈز لمیٹڈ 70.58 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد 53.10 ملین شیئرز کے ساتھ کے الیکٹرک لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرول 46.29 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 307 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 139 میں کمی جبکہ 43 میں استحکام رہا۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2,885.10 پوائنٹس یعنی 1.74 فیصد اضافے کے ساتھ 168,519.94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹس دینے کا وعدہ کیا ہے، جس کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ کریش: جنگ کے خدشات یا تیل کی قیمتوں کا دباؤ؟

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کو سالانہ تجدید کے بجائے 3 سال کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.3 فیصد اور جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔

امریکا میں بھی ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک میں بالترتیب 0.8 اور 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ بینک آف امریکا اور مورگن اسٹینلے کے مثبت مالیاتی نتائج رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟