پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈیز کی ٹیم 6 میچز کھیلنے کے باوجود اب تک فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں درست ثابت ہوا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز بنا سکی۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آصف محمود اور گلین میکسویل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد نے 122 رنز کا آسان ہدف 17ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان مارنس لبوشین، کوشل پریرا اور عرفان خان نیازی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

راولپنڈی کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین سیئرز، محمد عامر اور سعد مسعود ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

میچ کے دوران پی ایس ایل 11 کا پنک ڈے بھی منایا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پنک کیپس اور ربنز پہن کر شرکت کی۔ کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز بھی پنک شرٹس میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟