پاکستان سعودیہ زرعی تعاون: گرین انیشیٹو کے ثمرات ملنا شروع، 64 جدید زرعی فارمز سے پیداوار کی برآمد

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان گرین انیشیٹو کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں اور گزشتہ 3 سال میں 64 جدید زرعی فارمز کے قیام کے بعد ان میں پیدا ہونے والی گندم اور دیگر اجناس کی برآمد کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

اس منصوبے کے متعلق ایک خصوصی تقریب جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سعودی عرب کے نائب وزیر زراعت ڈاکٹر سلمان بن علی الخطیب نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹو: بیلاروس نے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردیے

اس موقع پر بھکر میں بنائے گئے ایک جدید فارم پر خصوصی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس فارم کو 3 ماہ کی قلیل مدت میں ایک بنجر خطے سے سر سبز و شاداب زرعی قطعے میں بدلا گیا ہے۔

اس منصوبے پر سعودی عرب کی طرف سے فراہم کیا گیا 5 ارب روپے کا جدید زرعی آبپاشی نظام لگایا گیا ہے۔

بھکر گرین لینڈ فارم پر جدید آبپاشی نظام کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرکے زرعی زمین میں بدلا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹس میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد نذیرنے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے زرعی آبپاشی کے 10 جدید ترین نظام فراہم کیے گئے ہیں جن کی مدد سے بنجر زمینوں کو آباد کرکے یہاں پر گندم، چارہ، گھاس اور دیگر فصلیں اگائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023 سے سال 2026 میں بنائے گئے 64 جدید زرعی فارمز میں بلوچستان میں لگائے گئے زیتون اور سندھ کے پام آئل فارمز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت دنیا کے کئی دور دراز ممالک سے گندم اور دیگر اجناس درآمد کررہا ہے جبکہ پاکستان ان فارمز سے سعودی عرب کو 70 فیصد تک کم وقت اور فاصلے سے وہی اجناس برآمد کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو حلال گوشت کی فراہمی پر بھی کام کررہا ہے۔

اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر زراعت سلمان بن علی الخطیب نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے زرعی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون اور مدد سے زراعت کی ترقی اور فوڈ سیکیورٹی کے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے نائب وزیر زراعت نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ زرعی مستقبل ہے اور ان کا اشتراک عالمی سطح پر تعاون میں بھی مدد گار ہوگا، یہ گندم کی پیداوار بڑھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟

اس موقع پر پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن میجر جنرل دلاور خان نے کہاکہ سعودی پاکستان اسٹریٹیجک زرعی پارٹنر شپ فوڈ سیکیورٹی کا مشترکہ مقصد حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت کی تصدیق: کروز شپ پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ میں 8 افراد متاثر، 3 ہلاک

بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ