اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جو پورے سیشن کے دوران جاری رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4,027.06 پوائنٹس یعنی 2.37 فیصد اضافے کے ساتھ 173,939.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے جاری مذاکرات میں نرمی دکھائی ہے تاکہ 7 ہفتوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نے بھی وسیع تر امن کی امیدوں کو تقویت دی۔

انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت کردار یو بی ایل، نیشنل بینک، پی پی ایل، او جی ڈی سی، لکی سیمنٹ اور حبیب بینک نے ادا کیا، جنہوں نے مجموعی طور پر 1,926 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

کاروباری حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جہاں آل شیئر انڈیکس کا حجم بڑھ کر 1,440.63 ملین شیئرز تک پہنچ گیا، جبکہ حصص کی مالیت 67.99 ارب روپے رہی۔

بینک آف پنجاب 153.72 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ کے الیکٹرک اور ٹریٹ بیٹری بھی نمایاں حصص میں شامل رہیں۔

جمعہ کے روز مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 354 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 101 میں کمی جبکہ 31 میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس میں 2900 پوائنٹس کا اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ماہرین کے مطابق یہ تیزی بہتر ہوتی سرمایہ کاروں کی توقعات کا نتیجہ ہے۔

 دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ قریب ہو سکتا ہے، جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کی توقعات بھی ظاہر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی مارکیٹ میں مضبوط کارکردگی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 1,392.01 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 169,911.95 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی بہتری کا رجحان دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کاروں نے جنگی خدشات کے باوجود مارکیٹ میں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں مارکیٹس نے جس تیزی سے جنگ اور توانائی بحران کے اثرات کو نظر انداز کیا، وہ حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی سے عالمی منڈیوں میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

ان کے مطابق پالیسی سازوں کے خدشات اور مارکیٹ کے رویے میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، اور مارکیٹ ممکنہ خطرات کو کم اندازہ لگا رہی ہے۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر 0.01 فیصد اضافے سے 278.92 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟