خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خطے میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران بہترین کاکردگی دکھانے پر پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی پیشہ ورانہ خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بین الاقوامی ایئر ٹریفک کنٹرولرز فیڈریشن (آئی ایف اے ٹی سی اے) نے پاکستانی کنٹرولرز کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول کی گیمنگ میں ماہر افراد کو نوکری کی پیشکش، تنخواہ کتنی ہے؟

آئی ایف اے ٹی سی اے کے مطابق خطے میں فضائی دباؤ اور جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی گزرگاہ سے پروازوں میں نمایاں اضافہ ہوا، تاہم پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے غیر شیڈولڈ فضائی ٹریفک کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔

عالمی فیڈریشن نے کہا کہ مشکل حالات، دباؤ اور طویل ڈیوٹی اوقات کے باوجود پاکستانی کنٹرولرز نے سیفٹی اور ایفیشنسی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا اور اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق آئی ایف اے ٹی سی اے نے اپنے خط میں متعلقہ پاکستانی وزارت کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ