مظفرگڑھ میں سفاکیت کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں جانوروں پر ظلم کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک گائے کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گائے کی زبان کسی نوکیلے اور تیز دھار آلے سے زخمی کی گئی، جس کے باعث جانور اب چارہ کھانے سے بھی محروم ہو گیا ہے اور شدید تکلیف میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مخالفین کے گھر اور جانور جلانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی

گائے کے مالک نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مالک کے مطابق اس سے قبل بھی نامعلوم افراد ان کی بکریوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانوروں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سرگودھا میں ایک شخص نے مبینہ طور پر چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی تھی، جبکہ گھوٹکی میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کی فوری گرفتاری اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا خلائی صنعت کو وسعت دینے کا فیصلہ، تمام کمپنیاں ایک مرکز میں کام کریں گی

بچوں میں ایڈز کے بڑھتے کیسز، سابق وزیر صحت نے طبی نظام پر سوالات اٹھا دیے

بنگلہ دیش نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز کی واپسی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں

کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک ساتھی اداکارہ کو سرِ عام تھپڑ مار دیا تھا، ریما خان کا انکشاف

اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، کشیدگی بڑھ گئی، 2 تجارتی جہازوں پر فائرنگ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی