وزیرِ اعظم شہبازشریف کو کامیاب سفارتکاری پر وزیرِ داخلہ کی مبارکباد، ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان اہم دوروں سے برادر ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور اقتصادی روابط کو نئی تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے

ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ان کے دوروں کے تناظر میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ غیرملکی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امیرقطر اور ترک صدرطیب اردوان سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کی کشیدہ صورت حال: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ روس مؤخر کردیا

شہبازشریف بدھ  کے روز 4 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کی اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اس موقع پر پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی