دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع، خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے دوسرے بچے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جوڑے نے یہ اعلان اپنی بیٹی دعا کے خوبصورت انداز میں ذکر کے ساتھ کیا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو اور پرینیتی چوپڑا سمیت کئی ستاروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رنویر سنگھ کے بعدسلمان خان کے بہنوئی کو بھی دھمکی آمیز پیغام موصول

اس سے قبل اداکار جوڑے نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی دعا کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی تھی۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصاویر میں دونوں روایتی بھارتی لباس میں نظر آئے۔ رنویر سنگھ آف وائٹ کرتے اور کوٹ میں دکھائی دیے جبکہ دیپیکا پڈوکون سرخ رنگ کے خوبصورت لباس اور جیولری کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ننھی دعا اس موقع پر اپنی والدہ سے ہم آہنگ لباس میں نظر آئیں اور تصاویر میں مسکراتی ہوئی دکھائی دیں۔

تصاویر میں ایک جذباتی منظر بھی شامل تھا جس میں دیپیکا اپنی بیٹی کے ساتھ دیوالی کی پوجا کرتی دکھائی دیں جبکہ رنویر سنگھ دونوں کو گلے لگائے ہوئے نظر آئے۔ فیملی کی یہ جھلک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ اننیا پانڈے نے جذباتی انداز میں کہا ‘اوہ مائی گاڈ’ جبکہ راجکمار راؤ اور ہنسیکا موتوانی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp