پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مجرمانہ مہم بے نقاب، لیفٹننٹ جنرل حسن خٹک کے خلاف مہم چلانے والے اکاؤنٹس کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف مجرمانہ مہم سامنے آئی ہے، جس میں لیفٹننٹ جنرل حسن خٹک کی مبینہ گرفتاری کی خبر کو مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو اس طرح کے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک منظم انداز میں ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا مقصد پاک فوج کی قیادت اور عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ’اسلام آباد پوسٹ‘ نامی ایک مبینہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور مختلف واٹس ایپ گروپس کے ذریعے یہ دعویٰ کیا گیا کہ لیفٹننٹ جنرل حسن خٹک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز

رپورٹ کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر من گھڑت اور فیک اور جعلی ہے، جبکہ متعلقہ افسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔ خبر کو لسانی رنگ دینے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ مختلف طبقات میں غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس قسم کی مجرمانہ مہم کے پیچھے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سرگرم ہیں جو بیرون ملک سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے پروپیگنڈے کا مقصد معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا، اداروں کے خلاف بداعتمادی بڑھانا اور عوامی سطح پر انتشار کو ہوا دینا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے جھوٹی خبروں کو لسانی، سیاسی اور سفارتی رنگ دے کر پھیلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خلائی مشن کا پول کھل گیا، ’فیک نیوز واچ ڈاگ‘ کی چشم کشا رپورٹ منظرِ عام پر

ماہرین کے مطابق اس قسم کی فیک نیوز جدید ہائبرڈ وار کا حصہ ہے جس کا مقابلہ صرف درست معلومات اور قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہے لیفٹننٹ جنرل حسن خٹک کے خلاف اس گھٹیا مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس کے خلاف حتمی اور سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی