ایران جنگ جاری رہتی تو پٹرول 600 روپے لیٹر ہو جاتا، پاکستانی قیادت نے 193 ممالک کی معیشت بچا لی، احسن اقبال

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ایران کی جنگ جاری رہتی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس حد تک بڑھ جاتیں کہ پاکستان میں پٹرول 600 روپے فی لیٹر سے بھی اوپر چلا جاتا، جس کے نتیجے میں دنیا کے 193 ممالک کی معیشتیں بیٹھ جاتیں۔

یہ بھی : اس وقت دنیا کی توجہ پاکستان پر، بھارت کو جلنے کے بجائے امن عمل پر پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے، احسن اقبال

 ناروال میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے اپنی بہترین سفارت کاری کے ذریعے نہ صرف ملک کو بلکہ دنیا کے 193 ممالک کو معاشی تباہی سے بچایا ہے، اس لیے آج عالمی قیادت پاکستان کو ’شاباش‘ دے رہی ہے اور ہماری سفارتکاری کے قصیدے پڑھے جارہے ہیں۔

احسن اقبال نے مخالف سیاسی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر لوگوں کو یہ تاثر دیتا تھا کہ ملک کا بیڑا غرق ہو گیا ہے، لیکن آج اسی پاکستان کے چرچے آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک پوری دنیا میں ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

 انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، ملک کا وقار بڑھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، اسی طرح آج کی قیادت نے عالمی بحران میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب