پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا ہے۔ سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا ہوئے ہیں۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری فیکٹ شیٹ میں پاک چین تعلقات کو ’آہنی دوستی‘ اور ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پر باہمی ترقی اور دوستانہ تعلقات کی ایک مثالی مثال بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایران امریکا امن مذاکرات کے دوران ٹی وی چینلز پر آشا بھوسلے کی جھنکار ناقابل فہم

فیکٹ شیٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اب تک قریباً 25.93 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جس سے 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ اس کے علاوہ 510 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر، 886 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائنز اور 8000 میگاواٹ سے زائد بجلی قومی نظام میں شامل کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق چین مسلسل 12 سال سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ 2025 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں بھی چین کا حصہ 53.2 فیصد رہا۔

فیکٹ شیٹ میں مختلف صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں ساہیوال کول پاور پلانٹ، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین اور چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس جیسے بڑے منصوبے مکمل کیے گئے، جبکہ بلوچستان میں گوادر بندرگاہ، بین الاقوامی ہوائی اڈہ، فری زون اور ڈی سیلینیشن پلانٹ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور قراقرم ہائی وے فیز ٹو جبکہ سندھ میں تھر کول منصوبے، نیوکلیئر پاور پلانٹس اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے توانائی کے شعبے میں اہم اضافہ ثابت ہوئے ہیں۔

صنعتی تعاون کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں جبکہ زراعت، خلائی تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے سیٹلائٹس کی لانچنگ سے لے کر ہزاروں طلبا کی چین میں تعلیم تک، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کے لیے پاک چین 5 نکاتی منصوبہ زیرِ غور

فیکٹ شیٹ میں حالیہ برسوں میں قدرتی آفات کے دوران چین کی جانب سے امداد، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط، میڈیا تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق پاک چین دوستی نہ صرف خطے میں استحکام اور ترقی کا ضامن ہے بلکہ مشترکہ خوشحالی کی ایک روشن مثال بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟