بی جے پی رہنما کی مسلمان مینیجر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، بھارتی ہندو بھی اس حرکت پر تلملا اٹھے

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اقلیتی رہنما نازیہ الٰہی خان کی جانب سے ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع لینس کارٹ کے ایک آؤٹ لیٹ کے دورے اور وہاں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے جس نے کارپوریٹ اداروں میں مذہبی آزادی اور پیشہ ورانہ ماحول سے متعلق اہم سوالات کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نازیہ الٰہی خان کو اسٹور کے عملے بالخصوص مینیجر محسن خان کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محسن خان سے کہا کہ ’یہاں شریعت لاگو کروانی ہے کیا؟‘ جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

نازیہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی ہندو ملازمین کو تلک، کلاوا اور دیگر مذہبی علامات کے استعمال سے روکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک مسلم مینیجر کی تعیناتی دانستہ طور پر ہندو مذہبی روایات کو محدود کرنے کے لیے کی گئی۔ جبکہ مسلمان مینجر کا کہنا تھا یہاں ہر کوئی اپنے مذہب کو فالو کرنے میں آزاد ہے۔

ویڈیوز میں انہیں اسٹور کے اندر بعض ملازمین کی پیشانی پر تلک لگاتے اور مذہبی نعرے لگاتے بھی دیکھا گیا جبکہ چند ملازمین بظاہر غیر آرام دہ محسوس کرتے نظر آئے۔ اس طرزِ عمل پر سوشل میڈیا صارفین نازیہ الہیٰ پر تنقید کرتے نظر آئے اور اسے پیشہ ورانہ ماحول میں مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ یہ کھلی ہراسانی ہے۔ لینس کارٹ کو فوری طور پر شکایت درج کرانی چاہیے اور اپنے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بھارت میں غریب طبقے کے ملازمین کو ہراساں کرنا اور دھمکانا آسان ہوتا ہے، خاص طور پر اگر وہ مسلمان ہوں۔

پاکستانی صارفین اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد قائداعظم کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ ملک پاکستان بنایا۔ محسن علی نامی صارف نے کہا کہ جب بھی میں بھارت سے اس طرح کی ویڈیوز دیکھتا ہوں، تو میں کہتا ہوں شکریہ اللہ، شکریہ جناح

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوئٹزر لینڈ: شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو نےصحافیوں کو حیران کر دیا

بینظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شاندار خراجِ تحسین

عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

ویڈیو

امریکا ایران اعلیٰ سطحی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟