وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات، ملکی معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتری اور استحکام کی سمت بڑھ رہی ہے، جبکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور مالیاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار برس بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں کامیاب واپسی کی ہے، جہاں یوروبانڈ کے اجرا پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق آئندہ بھی مختلف عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے، منظوری مئی میں متوقع، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کاروبلس سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: پہلا پاک یورپی یونین بزنس فورم، تجارتی تعلقات سے سرمایہ کاری کی شراکت داری کی جانب پیشرفت

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے معاشی تعلقات میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اور دونوں فریقین کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم میں شرکت کی دعوت بھی قبول کر لی، جہاں وہ 28 اپریل کو افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp