اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے کے وی آئی پی روٹ پر کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس ایک جعلی خاتون اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ڈھوک کالا خان پل کے قریب ایک خاتون ٹریفک پولیس کی اے ایس آئی کی وردی پہنے بیٹھی پائی گئی جس پر شک گزرنے پر اسے تحویل میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی وردی پر اس کا نام مقدس درج تھا جس کے بعد معاملے کی حساسیت کے پیش نظر فوری تفتیش شروع کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران خاتون کی شناخت اقرا بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

پولیس کے مطابق جعلی خاتون اے ایس آئی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ