برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزارتِ خارجہ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر امریکا میں تعیناتی کے ضمن میں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر کی جانب سے مسلسل دباؤ کا سامنا رہا تھا۔

سابق اعلیٰ عہدیدار اولی رابنز کے اس انکشاف نے برطانوی وزیرِاعظم کے لیے خطرہ بنتے ہوئے تنازع کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم دباؤ میں، متاثرین سے معذرت کرلی

یہ تنازع اس بات پر شدت اختیار کر گیا ہے کہ اپنے ماضی اور بدنام امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باوجود پیٹرمینڈلسن کو امریکا میں برطانیہ کے اعلیٰ ترین سفارتی عہدے پر کیوں تعینات کیا گیا۔

لیبر پارٹی کے سینیئر رہنما کی امریکا میں بطور برطانوی سفیر کی تعیناتی کے معاملے پر لفظی جنگ نے اسٹارمر پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور ان کے استعفے کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز اعتراف کیا ہے کہ مینڈلسن کی تقرری ایک غلطی تھی اور اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

تاہم انہوں نے ذمہ داری وزارتِ خارجہ کے اہلکاروں پر یہ کہتے ہوئے ڈال دی کہ انہیں اس بات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ سیکیورٹی جانچ کرنے والے ادارے نے اس تقرری کے خلاف مشورہ دیا تھا۔

منگل کو وزارتِ خارجہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار اولی رابنز نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقل دباؤ کا سامنا تھا۔

انہیں گزشتہ جمعرات کو اس وقت برطرف کر دیا گیا تھا جب اسٹارمر اور وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

رابنز نے کہا کہ اگرچہ انہیں بتایا گیا تھا کہ مینڈلسن کو اس عہدے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے، لیکن تقرری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے شدید دباؤ تھا اور اسے تقریباً طے شدہ معاملہ سمجھا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے، ایک موقع پر جذباتی نظر آنے والے رابنز نے کہا کہ وہ ایک ایسی صورتحال میں داخل ہوگئے، جہاں پہلے ہی بہت مضبوط توقع موجود تھی کہ مینڈلسن کو جلد از جلد امریکا میں تعینات کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2025 کے دوران ان کا دفتر اور وزیرِ خارجہ کا دفتر مسلسل دباؤ میں رہے، اور انہیں بار بار فون کالز موصول ہوتی رہیں۔ انہوں نے خود کو ایک موقع پر “قربانی کا بکرا” بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی فرانسیسی صدر کی نقل، عینک پہن کر حاضرین کو محظوظ کردیا

رابنز کے بیانات سے وزیر اعظم اسٹارمر پر دباؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے، 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کو بڑی کامیابی دلانے والے اسٹارمر اب کئی ماہ سے جاری اس اسکینڈل کے باعث مستعفی ہونے کے مطالبات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تاہم لیبر پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کیئر اسٹارمر کو ہٹانے کا کوئی امکان نہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب 7 مئی کو انگلینڈ میں بلدیاتی انتخابات اور ویلز و اسکاٹ لینڈ میں علاقائی انتخابات میں پارٹی کو بڑے نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبوٹس کے لیے ہمارے کپڑے سینا مشکل، وہ اس کام سے ’گھبراتے‘ کیوں ہیں؟

خیبر پختونخوا میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم