مدینہ میں پاکستانی عازمین حج کے لیے ریاض الجنہ حاضری کا آغاز

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد نبوی میں پاکستانی عازمین حج کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت زائرین کو منظم طریقے سے اس مقدس مقام تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامات کا جائزہ ایک اہم اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل اور ریاض الجنہ ٹیم کے انچارج زبیر نیازی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری، 2 ہزار 687 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

اجلاس میں زائرین کی سہولت اور ہجوم کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق آج مجموعی طور پر 335 پاکستانی عازمین حج ریاض الجنہ میں حاضری دیں گے، جن میں 173 مرد اور 162 خواتین شامل ہیں۔

ان حاضریوں کے لیے سعودی حکام سے خصوصی اجازت بھی حاصل کی گئی ہے اور زائرین کے رش کو قابو میں رکھنے کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

مرد عازمین کو دوپہر سے نماز عشاء تک اور پھر دوپہر 2 بجے سے نماز فجر تک حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان علما کونسل اور دارالافتا پاکستان کی جانب سے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسی طرح خواتین کے لیے نماز فجر کے بعد صبح 11 بجے تک اور نماز عشاء کے بعد رات 12 بجے تک کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔

تمام نقل و حرکت کی نگرانی وزارتِ مذہبی امور کے عملے اور خدام الحجاج کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ عازمین کو ایک منظم، محفوظ اور آسان تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے اندر واقع اس نہایت مقدس مقام تک رسائی کو یقینی بنانا مدینہ میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ