امریکا میں موسم  بہار کے دوران برفانی طوفان کی وارننگ، درجہ حرارت میں 50 ڈگری تک کمی کا امکان

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں موسم  بہار کے دوران شدید طوفان نے مغربی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مونٹانا اور سیرا نیواڈا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے جہاں 24 انچ تک برف پڑسکتی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں پر سفر خطرناک ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طاقتور سرد محاذ مڈویسٹ اور شمال مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں 50 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیویارک اور پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں شدید سردی اور برف جمنے کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں شدید برفانی طوفان، 10 افراد ہلاک، 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پودوں کو محفوظ رکھیں اور سردی سے بچاؤ کے اقدامات کریں کیونکہ غیر معمولی ٹھنڈ ہفتے بھر برقرار رہ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں