سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری، مختلف رجسٹریز میں بینچز کی تشکیل

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر 22 اور 23 اپریل کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت مختلف رجسٹریز میں بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر متوقع تعطیلات میں بھی عدالتی نظام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے نئے ایس او پیز جاری

جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منیب اختر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیمبر ورک انجام دیں گے۔

پشاور رجسٹری میں 22 اور 23 اپریل کو تین بینچز سماعت کریں گے۔ پہلا بینچ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا جبکہ تیسرا بینچ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔

اسی طرح لاہور رجسٹری میں بھی 2 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ایک بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرا بینچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیے: ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

روسٹر کے مطابق تمام بینچز مقررہ تاریخوں پر مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی