پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان فضائی کشیدگی برقرار ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق یہ پابندی ہر قسم کی بھارتی رجسٹرڈ اور آپریٹڈ پروازوں پر بدستور نافذ رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام  میں رونما ہونے والے واقعے کے بعد یہ پابندی مسلسل ایک سال سے برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

منگل کو جاری کیے گئے نئے نوٹم (NOTAM) کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بدستور بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پابندی نہ صرف بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بلکہ ان تمام پروازوں پر بھی لاگو ہوگی جو بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت، آپریشن یا لیز پر ہوں، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے حادثات اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر نقصان کا سامنا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دستاویزات کے مطابق یہ پابندی پاکستان کے دونوں فلائٹ انفارمیشن ریجنز کراچی اور لاہور پر مکمل طور پر نافذ العمل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار