اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد زیرِ تفتیش

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے، جن میں درجنوں افراد کو چیک کیا گیا جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کو مزید جانچ کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشنز کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی روک تھام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں وسیع پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے۔

سرچ آپریشنز تھانہ گولڑہ، سہالہ، سیکریٹریٹ، کرپا، سمبل، انڈسٹریل ایریا، رمنا اور کھنہ کے علاقوں میں زونل ایس پیز کی نگرانی میں انجام دیے گئے، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 546 افراد اور 248 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ 29 ہوٹلز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ 326 موٹر سائیکلوں اور 123 گاڑیوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 30 مشکوک افراد، ایک گاڑی اور 33 موٹر سائیکلوں کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈز شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار