امریکا ایران جنگ بندی خطے میں امن کی اہم پیشرفت، پاکستان کا کردار کلیدی قرار، اسپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور اعتماد سازی میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوج میں دہشتگردوں اور غیرملکی ایجنٹس کا گٹھ جوڑ توڑنے کی صلاحیت موجود ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ امریکی جنگ بندی اقدام خطے میں استحکام کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کا امریکا پر عدم اعتماد اب بھی برقرار ہے اور یہ تنازع دیرینہ اور پیچیدہ نوعیت کا حامل ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سخت مؤقف رکھنے والے ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی سفارتی مہارت کا تقاضا کرتا ہے اور پاکستان اس حوالے سے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیچیدہ حالات کے باوجود جنگ بندی میں توسیع کا حصول ایک بڑی کامیابی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا کردار تاریخ میں نمایاں حیثیت اختیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا

ملکی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمہ ناگزیر ہے اور چارٹر آف اکانومی پر اتفاق وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مکالمے کی حمایت کی جاتی رہی ہے، تاہم بعض اوقات سیاسی قیادت نے بات چیت سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور امریکا طویل عرصے سے عالمی سطح پر غالب طاقت رہا ہے، تاہم ایران تنازع میں عالمی طاقتوں کی حدود واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی