صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع 3 سے 5 روز کے لیے کی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع غیر معینہ مدت کے لیے نہیں بلکہ 3 سے 5 روز کے لیے کی ہے۔

امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کو غیر معینہ مدت کے بجائے محدود مدت یعنی 3 سے 5 دن تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے مختصر وقت دینا چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے نزدیک مقررہ ڈیڈ لائن کا دباؤ ایران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کے حق میں نہیں اور وہ ایران کو بات چیت میں تاخیر کا موقع دینے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ حکمت عملی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے خیال میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں