وزیراعلیٰ بلوچستان کا منفرد اقدام، 45 بار درخواست دینے والے نوجوان کو ملازمت کی خوشخبری

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک منفرد اور انسان دوست اقدام کرتے ہوئے مسلسل جدوجہد کرنے والے ایک نوجوان کو براہِ راست فون کال پر سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سخت بیان کیا صوبوں میں تصادم پیدا کرےگا؟

یہ غیر معمولی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے متعارف کردہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے سرکاری آسامیوں اور درخواست گزاروں کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ مستونگ سے تعلق رکھنے والے ایک میٹرک پاس نوجوان نے مختلف محکموں میں مجموعی طور پر 45 مرتبہ ملازمت کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

وزیراعلیٰ نے نوجوان کی مستقل مزاجی اور عزم کو سراہتے ہوئے فوری طور پر حکام کو ہدایت کی کہ اس سے رابطہ قائم کیا جائے۔ بعد ازاں نوجوان محمد ایاز سے براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کروایا گیا، جہاں وزیراعلیٰ نے اس کی خیریت دریافت کی اور اس کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے سرکاری ملازمت کی خوشخبری سنائی۔

مزید پڑھیں: شاہد رند کی بحیثیت معاون وزیراعلیٰ بلوچستان تقرری عدالت میں چیلنج

اچانک ملنے والی اس خوشخبری پر محمد ایاز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑگئی، بنلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماری نے امریکا کی 27 ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

عالمی پاپ گروپ کی لیڈر صوفیہ لافورٹیزا تشہیری سرگرمیوں سے الگ، وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر