اداکار دیون بھوجانی کے شاہ رخ خان کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار دیون بھوجانی نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں وہ ان کے بارے میں پھیلی ہوئی منفی افواہوں سے متاثر تھے اور اسی وجہ سے وہ ان سے ملنے اور سلام کرنے سے بھی ہچکچاتے رہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں دیون بھوجانی نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام شروع کیا تو ان کے ذہن میں یہ تاثر تھا کہ وہ مغرور ہیں اور سیٹ پر غصہ کرتے ہیں۔ اس وجہ سے وہ پہلے دن سیٹ پر خود کو متعارف کرانے کے باوجود شاہ رخ سے بات کرنے میں ہچکچا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ’جوتا چرائی‘ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کونے میں اپنے مکالمے یاد کر رہے تھے کہ اچانک شاہ رخ خان خود ان کے پاس آئے، اپنا تعارف کروایا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ دیون کے مطابق شاہ رخ نے ان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ میں اداکاری کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے یہ فلم منصور خان کے ساتھ حال ہی میں دیکھی تھی۔

دیون بھوجانی نے کہا کہ اس ملاقات نے ان کے تمام خدشات اور سنی سنائی باتوں کو غلط ثابت کر دیا اور وہ شاہ رخ خان کے نرم مزاج اور خوش اخلاق رویے سے بے حد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے ‘میڈیکل ایڈوائس’ کے بعد کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی شاہ رخ خان نے نہایت گرمجوشی اور عزت کے ساتھ پیش آ کر انہیں ایک بار پھر حیران کر دیا۔ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ نے انہیں ’سر‘ کہہ کر مخاطب کیا اور وضاحت کی کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ پوری ٹیم انہیں اسی انداز سے بلاتی ہے۔

دیون کے مطابق شاہ رخ خان کا خاص انداز یہ ہے کہ وہ ہر شخص کو اہم اور خاص محسوس کرواتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟