کبیر کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام مونٹریال میں جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول کا 15واں ایڈیشن یکم مئی سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 75 سے زائد فلمیں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لیاری کی گلیوں سے لندن کے اسٹیج تک، فلم ’میرا لیاری‘ عالمی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے تیار
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول کا 15واں ایڈیشن ہائبرڈ انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، کینیڈا، بھارت، نیپال، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، برطانیہ اور امریکا سمیت مختلف ممالک کی فلمیں شامل ہوں گی۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 30 اپریل 2026 کو ہوگی، جبکہ سینما میں فلموں کی نمائش یکم، 2، 3، 8، 9 اور 10 مئی کو کونکورڈیا یونیورسٹی کے جے اے ڈی سیو سنیما میں کی جائے گی۔ اس کے بعد 4 مئی سے 24 مئی تک آن لائن پروگرام بھی جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں مختلف زبانوں کی فلمیں پیش کی جائیں گی، جن میں اردو، پنجابی، ہندی، بنگالی، تامل، پشتو اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ افتتاحی فلم پنچ” جبکہ اختتامی فلم “بونگ” ہوگی، جو سماجی موضوعات اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔
آن لائن پروگرام کے ذریعے ناظرین کو جنوبی ایشیا اور اس کے بیرونِ ملک کمیونٹیز کی فلموں تک وسیع رسائی حاصل ہوگی، جبکہ فیسٹیول کے دوران فلم سازوں، ماہرین اور دیگر شخصیات کے ساتھ مکالمے اور مباحثے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی فلم فیسٹیول 23 سے 29 اپریل تک ظھران میں منعقد ہوگا
فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد جنوبی ایشیائی سنیما کو فروغ دینا، مختلف ثقافتوں کے درمیان روابط مضبوط کرنا اور عالمی سطح پر مکالمے کو فروغ دینا ہے۔













