برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا عندیہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں ایسی قانون سازی متعارف کرائے گی جس کے تحت ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جا سکے گا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اگر یہ اقدام مکمل ہوتا ہے تو یہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی خودمختار ملک کی باقاعدہ مسلح فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی جامعات میں طلبہ کی خفیہ نگرانی کا انکشاف، فلسطین کے حق میں بولنے والے نشانہ بننے لگے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک برطانیہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت صرف غیر ریاستی گروہوں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں، تاہم نئی پالیسی کے تحت ایران کی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے برطانیہ میں موجود یہودی تنظیموں اور ایرانی حکومت کے مخالف حلقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کا امکان ہے، جو کافی عرصے سے اس اقدام کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

دوسری جانب یورپی یونین بھی پہلے ہی پاسداران انقلاب کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر چکی ہے، اور فروری میں اسے دہشتگرد قرار دینے سے متعلق فیصلہ سامنے آ چکا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ یہ قانون منظور کر لیتا ہے تو ایران اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘