اکشے کمار کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہاراشٹرا سائبر ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کو آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ہراساں کرنے کے کیس میں پہلی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

یہ کارروائی اداکار کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیے گئے اس پریشان کن انکشاف کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ایک نامعلوم شخص نے آن لائن گیم کے دوران ان کی بیٹی سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن گیم کھیلتے ہوئے بیٹی سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیاگیا، اکشے کمار کا انکشاف

اکشے کمار نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی ایک ایسی ویڈیو گیم کھیل رہی تھی جس میں اجنبیوں کے ساتھ رابطہ ممکن تھا، جہاں شروع میں اس شخص نے انتہائی شائستہ پیغامات بھیجے اور اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اداکار کے مطابق جب اس شخص کو معلوم ہوا کہ وہ ایک لڑکی سے بات کررہا ہے تو اس نے اچانک اخلاق سے گری ہوئی فرمائش کردی، جس پر ان کی بیٹی نے فوری طور پر گیم بند کر کے اپنی والدہ کو آگاہ کیا۔

اکشے کمار نے اس موقع پر والدین پر زور دیا تھا کہ وہ بچوں کو سائبر جرائم کے بارے میں آگاہ کریں کیونکہ ایسے واقعات بلیک میلنگ اور سنگین ذہنی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے بل ادا کردو‘بوائے فرینڈ کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون کا ردعمل کیا تھا؟

سائبر سیل نے اداکار کے بیان کے بعد تکنیکی تجزیے اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس اب ملزم سے تفتیش کررہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا اس نے دیگر بچوں کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار نے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کی ہے کہ اسکولوں میں سائبر آگاہی کے لیے ہفتہ وار کلاسز کا انعقاد کیا جائے کیونکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں یہ جرائم اسٹریٹ کرائم سے زیادہ خطرناک صورت اختیار کر رہے ہیں۔

ملزم کی گرفتاری کو سائبر سیل کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس سے آن لائن پلیٹ فارمز پر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک واضح پیغام گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائب وزیراعظم کی آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی بیجنگ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

کیا اب بیچلرز ڈگری 4 کے بجائے صرف 3 سال میں مکمل ہوگی؟

’فتنۃ الہندوستان‘ کا بلوچستان کی معیشت پر حملہ، تجارتی گاڑیوں کی لوٹ مار اور عوام کا معاشی استحصال

گردن کی ہڈی ٹوٹی، جسم پر زخموں کے نشانات، حنا جاوید کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار