بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر شاندار مثال قائم کی، رمیش سنگھ اروڑا

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے عبادت خانے محفوظ نہیں ہیں جبکہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اپنے تہوار مناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت نے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے نام پر پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی۔ اس واقعے کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر استعمال کیا گیا، جبکہ دوسری طرف یہ فالس فلیگ آپریشن پاکستان کے لیے عزت کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد کردیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت میں مختلف بہانوں سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ سامنے آ گیا ہے، اور بھارت سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر شاندار مثال قائم کی ہے۔ اقلیتوں کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مبینہ مظالم کا نوٹس لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی