قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات، حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی، سیاسی، دفاعی اور سکیورٹی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ داخلی امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، بین الاقوامی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی، جمہوریت کے استحکام اور ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیدال خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، سلامتی، بین الاقوامی کشیدگی کے خاتمے اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملک کی معیشت اور دفاع کو مضبوط بنانے، قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی سفارت کاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جو ملکی قیادت کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مزید پڑھیے: سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا، معاشی مسائل کا حل نکالنا اور ایسے عملی اقدامات کرنا ہے جن سے عوامی سہولتوں میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بھی پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں اور خاص طور پر بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ان علاقوں کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سیدال خان کی ایوانِ بالا میں بلوچستان کی مؤثر نمائندگی، جمہوری عمل کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سیدال خان جس وقار اور دانشمندی کے ساتھ ایوان کی کارروائی چلا رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: نہال ہاشمی اور بشیر میمن میں مبینہ کشیدگی، ن لیگ کی قیادت نے وضاحت طلب کرلی

نہال ہاشمی نے ان کی پارلیمانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں سینیٹ جمہوری روایات کے فروغ اور عوامی مفادات کے تحفظ میں مزید مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کا ہدف عبور

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

این ایف سی ایوارڈ میں کمی سے دبئی اور لندن کی پراپرٹی مارکیٹ پر فرق پڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم