سنگاپور میں فرانسیسی طالبعلم پر وینڈنگ مشین سے اسٹرا چاٹ کر دوبارہ رکھنے کا الزام، مقدمہ درج

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں ایک 18 سالہ فرانسیسی طالبعلم ڈیدئے گاسپارڈ اوون میکسیملین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک شاپنگ مال میں موجود اورنج جوس وینڈنگ مشین کی اسٹرا کو چاٹ کر دوبارہ ڈسپنسر میں رکھ دیا اور اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی، جو بعد میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی، سائبر سیکیورٹی کے طالبعلم سمیت 4 ملزمان گرفتار

مقامی کمپنی iJooz کے مطابق واقعے کے بعد مشین میں موجود تمام 500 اسٹرا تبدیل کر دیے گئے اور پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ کمپنی نے صفائی اور حفاظتی اقدامات بھی سخت کر دیے ہیں۔

پولیس نے نوجوان پر عوامی پریشانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اگر وہ مجرم ثابت ہوا تو اسے 2 سال سے زائد قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: طالبعلم قتل کیس میں 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

یہ واقعہ 12 مارچ کو پیش آیا تھا۔ نوجوان نے اپنی ویڈیو کے ساتھ یہ جملہ بھی لکھا تھا کہ شہر محفوظ نہیں ہے۔ اس کے تعلیمی ادارے ایسیک بزنس اسکول نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اندرونی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 22 مئی کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟