شیرافضل مروت کا سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نامزدگی کے عمل میں قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں، جنہیں عدالت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ سہیل آفریدی کی نامزدگی کو باقاعدہ طور پر عدالت میں چیلنج کریں گے کیونکہ ان کے مطابق یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے ماضی کے ایک اہم عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ سزا یافتہ شخص جیل سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کا الزام، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے 2018 کے ایک مقدمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان نے نواز شریف کی جانب سے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے مذکورہ اصول طے کیا۔ شیرافضل مروت کے مطابق اسی تناظر میں حالیہ نامزدگی بھی قانونی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر نامزدگی کا اعلان کیا تھا، جسے وہ عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مجھے نااہل کرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دعویٰ

شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے منصب پر لانے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ہنگو میں 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، 10 لاپتا

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا منفرد اقدام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی