کیئر اسٹارمر کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دن گنے جا چکے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو لارڈ پیٹر مینڈلسن سے متعلق اسکینڈل پر اپنی ہی کابینہ کے اندر شدید مخالفت کا سامنا ہے، جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت خطرے میں پڑ چکی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق اسٹارمر کے قریبی اتحادی، جن میں وزیر خزانہ ریچل ریوز بھی شامل ہیں، ان سے ناراض ہیں۔ یہ ناراضی اس وقت بڑھی جب وزیراعظم نے فارن آفس کے اعلیٰ ترین سرکاری افسر سر اولی رابنز کو مینڈلسن کی سیکیورٹی جانچ کے معاملے پر عہدے سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیک کمپنیوں پر سروس ٹیکس: ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

سینئر حکومتی ذرائع نے کہا کہ ’10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پہیہ رک چکا ہے’ اور ‘اب تاثر یہی ہے کہ سب کچھ ختم ہو چکا ہے’۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا، جن میں ریچل ریوز، شبانہ محمود، ویس اسٹریٹنگ اور ڈیوڈ لیمی شامل تھے، نے اسٹارمر پر وزرا اور سرکاری افسران کے درمیان ‘ہم اور وہ’ جیسی تقسیم پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کے اندر اب اسٹارمر کی ممکنہ جگہ لینے کے لیے ویس اسٹریٹنگ اور انجیلا رینر کے نام زیر بحث ہیں، جبکہ مقامی انتخابات میں متوقع شکست ان کی مشکلات مزید بڑھا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ایک لیبر رکن پارلیمنٹ جوناتھن بریش نے کھل کر کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ اسٹارمر جائیں گے یا نہیں، بلکہ سوال یہ ہے کہ کب جائیں گے۔

ادھر سابق کابینہ سیکریٹریز اور سفارتی شخصیات نے بھی سر اولی رابنز کی برطرفی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ کیمی بیڈنوک نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مینڈلسن معاملے پر اسٹارمر کو پارلیمانی مراعاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر لیبر پارٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری نقصان ہوا تو اسٹارمر کی وزارتِ عظمیٰ مزید کمزور ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد