آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

آزاد کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر ریاست میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

 قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 29 ستمبر کے واقعات پر ایکشن کمیٹی رہنماؤں شوکت نواز میر، انجم زمان اعوان اور راجہ صہیب جاوید کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد، کیا پی ٹی آئی بھی زد میں آسکتی ہے؟ حکومتی آرڈیننس جاری

اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ یہ اقدام حکومت اور پولیس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کی بات چیت میں یہ طے ہوا تھا کہ مسائل کے مکمل حل تک تمام مقدمات کو مؤخر رکھا جائے گا اور بعد میں انہیں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بھی اسی نوعیت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اب پولیس نے مبینہ طور پر غیر مستند گواہوں کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کر کے ایکشن کمیٹی کے بعض رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی پھر میدان میں آگئی، حکومت کو نئی ڈیڈلائن دیدی

واضح رہے کہ 29 ستمبر 2025 کو آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے تھے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

بعد ازاں وفاقی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر مطالبات پورے کیے جا چکے ہیں، تاہم ایکشن کمیٹی اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور اس نے 9 جون کو دوبارہ لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ