عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سنجیدہ معاملہ، اسپتال منتقل کیا جائے، بیرسٹر گوہر

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صبح کے وقت مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے کہ عمران خان کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی کی صحت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔

انہوں کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا جائے اور ذاتی معالج کی نگرانی میں ان کا علاج ہو، جبکہ اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، اور ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر رات کے وقت انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا علاج مکمل کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہرینِ امراض چشم نے معائنہ کے بعد انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا اور ڈسچارج کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp