پرانے اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ جلد بند ہوجائے گا، کہیں آپ کا فون بھی تو نشانے پر نہیں؟

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ رواں سال متعدد پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر کام کرنا بند کر دے گی جس کے باعث لاکھوں صارفین کو ایپ تک رسائی کھونے کا سامنا ہو سکتا ہے اگر وہ اپنے ڈیوائس اپ ڈیٹ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا میں بڑی تبدیلی: میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک کردیا

واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کے مطابق 8 ستمبر 2026 سے وہ تمام فونز جن میں  اینڈرائیڈ 6 سے پرانا سسٹم چل رہا ہے اس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اینڈرائیڈ 5.0 اور اینڈرائیڈ 5.1  پر چلنے والے ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی، کارکردگی اور نئی خصوصیات کے بہتر نفاذ کے لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز جدید اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی فیچرز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اگرچہ متاثرہ ماڈلز کی مکمل فہرست جاری نہیں کی گئی، تاہم یہ تبدیلی زیادہ تر سنہ 2014 سے پہلے متعارف کرائے گئے اسمارٹ فونز کو متاثر کرے گی جن میں سام سنگ، سونی، ایچ ٹی سی، ایل جی اور ہواوے کی پرانے ڈیوائسز شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ کا نیا پریمیم پلان، صارفین کو ماہانہ کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر اینڈرائیڈ ورژن چیک کریں اور اگر ممکن ہو تو اسے اپ ڈیٹ کریں۔

اگر ڈیوائس نئے ورژن کو سپورٹ نہیں کرتا تو واٹس ایپ استعمال جاری رکھنے کے لیے نیا اسمارٹ فون لینا ضروری ہوگا۔

ماہرین نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ صارفین اپنی چیٹس اور میڈیا کا بیک اپ پہلے سے محفوظ کر لیں تاکہ سپورٹ ختم ہونے کے بعد اہم ڈیٹا ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

واضح رہے کہ واٹس ایپ اس سے قبل بھی پرانے ڈیوائسز کی سپورٹ ختم کرتا رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں اپنے صارفین کو محفوظ اور مؤثر سروس فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی