برطانیہ کے فرمانروا کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کی، جس کے ساتھ ہی شاہی جوڑے کے چار روزہ سرکاری دورۂ امریکا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ یہ دورہ سفارتی سطح پر اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم اس اہم موقع پر صدر ٹرمپ کا رویہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ مختلف وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بعض لمحات میں کنگ چارلس کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے سکیورٹی گارڈز سے بات چیت میں مصروف ہیں جبکہ ایک موقع پر وہ ملکہ کمیلا سے آگے بڑھ کر اپنے ہی اہلکاروں سے مصافحہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
امریکی صدر گارڈ سے گپ شپ کرتے کرتے کنگ چارس کو بھول گئے!! برطانوی بادشاہ بھی۔۔۔۔۔دلچسپ لمحہ!!کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا
#USPresident #KingCharles #UK #USA #Diplomacy #ViralMoment #BreakingNews #WorldLeaders #Politics #Trending pic.twitter.com/sjCsj1RcSh— Express News (@ExpressNewsPK) April 28, 2026
سعدیہ خالد نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس امریکی کابینہ اراکین سے تعارف کرتے ہوئے ہاتھ ملا رہے تھے کہ ٹرمپ ملکہ کمیلا کو کاٹتے ہوئے سامنے سے گزرتے ہوئے اپنے ہی کابینہ کے اراکین سے ہاتھ ملانے لگے جس پر ملکہ ہاتھ ملانا چھوڑ کر چلی گئیں۔
ٹرمپ کی برطانوی شاہی مہمانوں کی تذلیل!
ملکہ کمیلا بادشاہ چارلس امریکی کابینہ اراکین سے تعارف کرتے ہوئے ہاتھ ملا رہے تھے کہ ٹرمپ ملکہ کمیلا کو کاٹتے ہوئے سامنے سے گزرتے ہوئے اپنے ہی کابینہ کے اراکین سے ہاتھ ملانے لگے جس پر ملکہ احساس توہین سے ہاتھ ملانا چھوڑ کر چلی گئی pic.twitter.com/nMNVANJ7dt
— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) April 29, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسروں کو سب کے سامنے شرمندہ کرنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس منظر میں سرکاری ملاقات کے دوران ٹرمپ کنگ چارلس سوم کو نظر انداز کرتے ہوئے شاہی گارڈ سے محوِ گفتگو ہیں جبکہ کنگ چارلس سوم اکیلے چل رہے ہیں۔
Donald Trump has a Ph.D. in embarrassing anyone without putting in any effort.
Here, Donald Trump is chatting with the royal guard instead of King Charles III during the official meeting,
while King Charles III is walking alone. pic.twitter.com/FxGnvrJAY5
— Saffron Sniper (@Saffron_Sniper1) April 24, 2026
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عام انسان سمجھ کر برتاؤ کرنا دراصل اپنی عزتِ نفس کو خود مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
所有把川普当成个正常人对待的人都是在侮辱自己 https://t.co/0Vh10Axu43
— 我来补充两句🇺🇸🇨🇦🇦🇺🇳🇿🇬🇧 (@damaziwang) April 24, 2026
واضح رہے کہ یہ 2007ء میں برطانیہ کی سابق ملکہ ملکہ الزبتھ دوم کے دورۂ امریکا کے بعد کسی بھی برطانوی فرمانروا کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کے باعث اس ملاقات کو خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔














