سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد وفاقی وزیر عطا تارڑ کی خیرپور کے نوجوان سے ملاقات، ملازمت کی یقین دہانی

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات کی اور انہیں ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

طا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اظہر میمن کو اپنی نشست پر بٹھایا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور نوجوان اپنے احساسات پر قابو نہ رکھ سکا۔ ویڈیو میں وہ جذباتی ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ لمحات اس کے لیے انتہائی خاص ہیں۔

اپنے پیغام میں عطا تارڑ نے لکھا کہ اظہر میمن سے ملاقات ایک نہایت جذباتی اور متاثر کن لمحہ تھا۔ ان کے مطابق چند روز قبل اظہر میمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل حالات اور جدوجہد کا احوال بیان کیا تھا۔ اظہر میمن نے کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اظہر میمن کو اسلام آباد مدعو کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے روزگار کے مناسب بندوبست کی یقین دہانی کروائی۔

 سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عطا تارڑ کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے تاہم بعض افراد نے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے کہ 2003 میں آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کرنے کے باوجود اظہر میمن کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سندھ حکومت کو ایسے قابل اور ہونہار نوجوانوں کی قدر و ضرورت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ