اپنا گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض، ماہانہ کتنی قسط ادا کرنا ہوگی؟

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کی جانب سے ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت قرض فراہم کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک ہوم فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ اور ایک کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: ایک کروڑ روپے تک قرض لے کر اپنا گھر بنائیں، وزیراعظم کی ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم کیا ہے؟

پہلے 10 سال کے دوران 5 فیصد فکسڈ مارک اپ لاگو ہوگا جبکہ اس کے بعد کے 10 سال میں نارمل مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

قسطوں کی تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ادا کرنا ہوں گے، 50 لاکھ کے قرض پر ماہانہ قسط 32 ہزار 997 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 75 لاکھ روپے پر ماہانہ 49 ہزار 497 روپے جبکہ ایک کروڑ روپے کے قرض پر ماہانہ 65 ہزار 996 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔

قرض حاصل کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ درخواست گزار شناختی کارڈ ہولڈر ہو اور پہلے سے کسی قرض میں ڈیفالٹ نہ ہو۔

اس اسکیم کے تحت 10 مرلہ پلاٹ کی خریداری یا 10 مرلہ تیار گھر خریدا جا سکے گا۔

پروگرام کے تحت 90 فیصد فنانسنگ حکومت فراہم کرے گی جبکہ 10 فیصد رقم درخواست گزار کو خود ادا کرنا ہوگی۔

قرض کی سہولت اسلامی و کمرشل بینکس، مائیکروفنانس بینکس اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے حاصل کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: اپنا گھر ہر شہری کا حق اور آسان شرائط پر قرض کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

درخواست کے لیے کسی پیشگی فیس یا ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ منصوبے کی نگرانی اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کرے گی۔

آن لائن درخواست دینے کے بعد قرض کی حتمی منظوری میں قریباً ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیل کے جوہری ابہام سے پردہ اٹھانے کا مطالبہ

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

فلسطینی بچوں کا ملالہ سے ویڈیو کال مکالمہ، تعلیمی رکاوٹیں اور اسرائیلی مظالم کی دردناک کہانی

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

جے یو آئی حکومت بلوچستان سے نالاں کیوں ہیں؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی