گوشت یا شیشہ؟ فرائیڈ چکن نے سب کو حیران کر دیا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی فوڈ بلاگر کائی نان نے غیر معمولی اور حیران کن کھانوں کی دنیا میں ایک اور انوکھا تجربہ پیش کرتے ہوئے ٹرانسپیرنٹ فرائیڈ چکن تیار کر لیا ہے جس کے ٹکڑے دیکھنے میں شیشے کے مجسمے جیسے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلوانوں کی طرح کھانے والی یوٹیوبر ایک ماڈل جیسی دبلی پتلی، آخر ماجرا کیا ہے؟

جدید فوڈ سائنس اور مالیکیولر گیسٹرونومی میں تجربات کے لیے مشہور چینی فوڈ وی لاگر کائی نان نے گزشتہ ماہ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں اس تخلیق کا عمل دکھایا۔ وہ خاص طور پر یوٹیوب پر اپنے غیر معمولی اور سائنسی انداز کے کھانوں (مالیکیولر گیسٹرونومی) کے تجربات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جہاں وہ عام ڈشز کو بالکل نئے اور حیران کن انداز میں پیش کرتے ہیں جیسے کہ کہ مذکورہ بالا ٹرانسپیرنٹ فرائیڈ چکن۔

کائی نان کی ویڈیو کا عنوان تھا کہ وہ فرائیڈ چکن کو شفاف بنانا چاہتے تھے لیکن اس کا نتیجہ غیر معمولی اور حیران کن نکلا۔ یہ ویڈیو تقریباً 10 لاکھ ویوز حاصل کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے: برسوں ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

ان کے مطابق اس ڈش کی تیاری ایک پیچیدہ سائنسی عمل پر مبنی تھی جس میں پہلے ہڈیوں کی نقل بنانے کے لیے بون میرو، کولیجن اور کولڈ جیل کا مرکب استعمال کیا گیا جسے مخصوص سانچوں میں جما کر ہڈیوں کی شکل دی گئی۔

گوشت کے حصے کے لیے چکن کو ایک خاص طریقے سے مائع میں تبدیل کیا گیا اور پھر مالیکیولر گیسٹرونومی کی تکنیک ’سفیریکیشن‘ کے ذریعے اس کی ساخت کو دوبارہ تشکیل دیا گیا تاکہ وہ گوشت کے ریشوں جیسا دکھائی دے۔ بعد ازاں ان تمام حصوں کو ملا کر ایک مکمل ٹرانسپیرنٹ چکن کی شکل دی گئی۔

یہی نہیں بلکہ کائی نان نے روایتی فرائیڈ چکن کی طرح اس ڈش کا کرنچی بیرونی حصہ بھی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی حالانکہ اس کا ڈیزائن مکمل طور پر غیر روایتی اور سائنسی بنیادوں پر تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کے افراد کونسے کھانے کھاتے ہیں اور کن کھانوں کو ہاتھ نہیں لگاتے؟

یہ شفاف فرائیڈ چکن جہاں کچھ لوگوں کے لیے حیرت اور دلچسپی کا باعث ہے وہیں کئی افراد کے لیے یہ تصور ہی ناقابل یقین اور غیر معمولی ہے۔ تاہم ماہرین اور فوڈ انوویشن کے شوقین افراد کے مطابق یہ تجربہ جدید فوڈ آرٹ کی ایک نئی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی