پاکستان نے صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لیے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی پہلی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پری کوالیفیکیشن حاصل ہو گئی ہے، جو پاکستان کے ریگولیٹری معیار پر عالمی اعتماد کی واضح علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، عالمی ادارہ صحت
یہ لیبارٹری کراچی میں قائم کی جائے گی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر انتظام کام کرے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف ادویات کے معیار اور جانچ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو بھی عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
Another Milestone in Pakistan’s Health Sector by DRAP with #SIFC’s facilitation 🏥🚀@DRA_Pakistan’s Central Drug Laboratory Karachi achieves @WHO pre-qualification for drug testing, a major step forward for 🇵🇰’s pharma sector.
🌎💊 Strengthening international credibility of… pic.twitter.com/NJxjlR91az
— SIFC | Special Investment Facilitation Council🇵🇰 (@sifcpakistan) April 29, 2026
اس اہم پیش رفت میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے مسلسل رابطہ کاری کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر موجود رکاوٹوں کو دور کیا اور اس منصوبے کی منظوری اور پیش رفت کو ممکن بنایا۔
حکام کے مطابق اس ایکریڈیشن کے نتیجے میں پاکستانی ادویات کی کوالٹی اور ریگولیٹری فریم ورک کی عالمی ساکھ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سے نہ صرف ادویات کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے بلکہ فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فوڈ سیفٹی کا نیا دور، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا گیا
اس کامیابی سے پاکستان کا غیر ملکی لیبارٹریوں پر انحصار کم ہوگا اور مقامی سطح پر جدید اور بین الاقوامی معیار کی ٹیسٹنگ سہولیات دستیاب ہو سکیں گی۔ یہ پیش رفت پاکستان کے ریگولیٹری نظام میں جدیدیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی وژن کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔












