’76 سال کی عمر میں یہ سب کچھ‘، نانا پاٹیکر کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے 76 برس کی عمر میں بھی اپنی غیرمعمولی فٹنس سے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں Tricep Dips کی مشق باآسانی انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو معروف فوٹوگرافر اور پروڈیوسر اتل کاس بیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں نانا پاٹیکر کو جم میں ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ نہایت روانی کے ساتھ 15 ٹرائی سیپ ڈِپس مکمل کرتے ہیں اور آخر میں مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atul Kasbekar (@atulkasbekar)

اتل کاس بیکر نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نانا پاٹیکر کی اس کارکردگی نے ان کے اپنے فٹنس اہداف کو بھی ازسرِنو ترتیب دینے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں تمام 15 ریپس اس لیے ریکارڈ نہیں ہو سکیں کیونکہ انہوں نے ریکارڈنگ کچھ دیر سے شروع کی تھی۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نانا پاٹیکر کی جسمانی مضبوطی اور عزم کو سراہا۔ متعدد صارفین نے انہیں ’حقیقی انسپیریشن‘ قرار دیا جبکہ شوبز شخصیات شلپا شیٹی اور راہول دیو نے بھی ان کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر حال ہی میں فلم ’او رومیئو‘ میں جلوہ گر ہوئے جس میں انہوں نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کے ہمراہ شاہد کپور اور ترپتی ڈمری بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ