تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد، متعدد اداروں کی شرکت

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے تحت تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں مختلف اداروں کے ردعمل اور رابطہ کاری کا مؤثر جائزہ لینا تھا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ مشق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار اور قومی ہوا بازی کے حفاظتی تقاضوں کے مطابق منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز، شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم

مشق میں پاک فوج، پاک بحریہ، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس اور محکمہ صحت سمیت متعدد اداروں نے حصہ لیا اور مختلف ہنگامی صورتحال میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران ہنگامی ردعمل، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور کمیونیکیشن سسٹم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ مشق تربت ایئرپورٹ کی حفاظتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں