جرمن ایئر لائن نے روسی فلم ساز کا گمشدہ ‘آسکر ایوارڈ’ تلاش کرلیا

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمن ایئر لائن ‘لوفتھانزا’ نے روسی ہدایت کار پاول تالنکن کا آسکر ایوارڈ تلاش کرلیا جو نیویارک سے جرمنی کی پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا تھا۔

پاول تالنکن نے رواں برس اپنی دستاویزی فلم ‘مسٹر نو بڈی اگینسٹ پیوٹن’ کے لیے بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’اوپن ہائمر‘ کی کہانی کیا ہے؟

واقعے کی تفصیلات کے مطابق جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے 8.5 پاؤنڈ وزنی اس سنہری مجسمے کو ‘ممکنہ سیکیورٹی خطرہ’ قرار دیتے ہوئے جہاز کے کیبن میں لے جانے سے روک دیا تھا۔

فلم کے شریک ہدایت کار ڈیوڈ بورنسٹائن نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ اس وزنی مجسمے کو بطور ‘ہتھیار’ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چونکہ ہدایت کار کے پاس اسے رکھنے کے لیے کوئی اضافی بیگ نہیں تھا، اس لیے اہلکاروں نے اسے ایک باکس میں بند کر کے جہاز کے مال خانے میں بھجوا دیا، جہاں سے وہ لاپتا ہوگیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Borenstein (@davborenstein)

لوفتھانزا کے ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مجسمہ فرینکفرٹ میں بحفاظت مل گیا ہے اور اسے جلد از جلد مالک تک پہنچانے کے لیے ہدایت کار سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

 ایئر لائن نے اس تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ قیمتی سامان کیسے لاپتا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ تقریب غزہ اور یوکرین میں جنگ کیخلاف احتجاج سے عبارت رہی

پاول تالنکن نے اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک ایوارڈ کو ہتھیار کیسے مانا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی پروازوں میں اسے اپنے ساتھ کیبن میں لے جا چکے ہیں اور کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

یاد رہے کہ تالنکن کی دستاویزی فلم روس کے علاقے چیلیابنسک کے ایک اسکول میں دو سال کے دوران ریکارڈ کی گئی فوٹیج پر مبنی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طلبہ کو صدر ولادیمیر پیوٹن کی یوکرین جنگ کے حق میں راغب کیا جاتا ہے۔

 35 سالہ تالنکن 2024 میں روس سے فرار ہو گئے تھے اور وہ اپنی فلم کو ایک تاریخی ریکارڈ قرار دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف سے بہتر ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟